بھارت کا چپہ چپہ پاکستان کے میزائل کے نشانے پر
پاکستان کےپاس سب سے زیادہ رینج والا میزائل شاہین تھری ہے جو 2700 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے
وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان ملاقات میں پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کاخاص ذکرہوگا۔ پاکستان کےمیزائل بھارت کی نیندیں اڑانے کا اہم سبب ہیں۔ دشمن ملک کا چپہ چپہ میزائل ٹیکنالوجی میں کامیابی سے پاکستان کے نشانے پر ہے۔
پاکستان کےپاس سب سے زیادہ رینج والا میزائل شاہین تھری ہے جو 2700 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے جس سے سارا بھارت شاہین تھری کی رینج میں ہے۔ یہ میزائل اسرائیل تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کا سب سے چھوٹا میزائل حتف ون ہے جسے نصر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ میزائل 60 کلومیٹر کی رینج میں اپنے ہدف کو ایٹمی ہتھیار کے ساتھ نشانہ بناسکتا ہے۔ پاکستان کا کروز میزائل رعد 350 کلومیٹر تک اپنے حد کو نیوکلئیر ہتھیار کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔ رعد اور نصر بھارت کی کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا توڑ ہیں۔ یہ دونوں میزائل نیوکلیئر وار ہیڈ لے جاسکتے ہیں۔
پاکستان کا ابدالی میزائل 180 کلومیٹر، غزنوی 290 کلومیٹر اور غوری میزائل 800 سے 1500 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ پاکستان کے نصر اور رعد میزائلوں پر چھوٹے نیوکلیئر ہتھیار بھی نصب کئے جاسکتے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x3anf0z_shaheen-iii-missiles_news