سینئر صحافی ابصار عالم چیرمین پیمرا تعینات
عہدے کیلئے انٹرویو دینے والوں میں آئی جی اسلام آباد پولیس طاہرعالم، افتخاراحمد میر، ظفر عباس اور دیگر شامل تھے۔
حکومت نے سینئر صحافی ابصار عالم کو پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کا چیئرمین تعینات کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لئے قائم کمیٹی نے 38 امیدواروں کے انٹرویوز کئے جس کے بعد سینئر صحافی ابصار عالم کو اس عہدے کے لئے چن لیا گیا ہے جس کا باقاعدہ طور پر اعلان کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پیمران کے لئے جن امیدواروں نے انٹرویو دیئے ان میں آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم ، افتخار احمد میر، ظفرعباس اور دیگر شامل تھے۔
واضح رہے کہ چیرمین پیمرا کی تعیناتی کے لئے گزشتہ ایک سال سے حکومت اور سابق چیئرمین چوہدری رشید کے درمیان رسہ کشی جاری تھی جب کہ چوہدری رشید احمد سابق دور حکومت میں سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر کام کر رہے تھے جنہیں جنوری 2013 میں ترقی دے کر چیئرمین پیمرا کا منصب سونپ دیا گیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x3ant6f_absar-alam-as-chairman-pemra_news