چینی رسم جس میں شوہراپنی بیویوں کو اٹھا کرکوئلوں پر چلتے ہیں

قدرتی آفات سے دوچار ہونے کی صورت میں بھی چینی لوگ اس رسم کو ادا کرتے ہیں


نیوز ڈیسک October 23, 2015
قدرتی آفات سے دوچار ہونے کی صورت میں بھی چینی لوگ اس رسم کو ادا کرتے ہیں:فوٹو : فائل

سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کے باوجود دنیا میں آج بھی ایسی رسوم پائی جاتی ہیں کہ جن کے متعلق سن کر ہی انسان پریشان ہو جاتا ہے۔

چین کے دور دراز علاقوں میں پائی جانے والی ایک رسم بھی ایک ایسی ہی مثال ہے کہ جس کا جدید دنیا میں تصور کرنا خاصا مشکل ہے۔ یہ رسم دولہے کو ادا کرنا پڑتی ہے جو اپنی دلہن کو اٹھا کر دہکتے ہوئے کوئلوں پر چلتا ہوا گزرتا ہے۔قدیم چینی روایات کے مطابق نئے جوڑے کے لیے اپنے نئے گھر میں داخل ہونے سے پہلے یہ رسم ادا کرنا ضروری ہے۔

مقامی افراد کاکہنا ہے کہ اس کے دوررس فوائد ہیں، جن میں سے سرفہرست یہ ہے کہ دلہن جب حاملہ ہوگی اور بچے کو جنم دے گی تو اس سارے عمل کے دوران اسے کسی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اگر اس کا خاوند پہلے ہی کوئلوں پر چلنے کی تکلیف اٹھاچکا ہو گا۔ قدرتی آفات سے دوچار ہونے کی صورت میں بھی چینی لوگ اس رسم کو ادا کرتے ہیں اور جنو ب مشرقی ایشیا کے کئی اور ممالک میں بھی یہ رسم پائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں