پی ٹی سی ایل کا ایک سالہ انٹرن شپ پروگرام متعارف

بزنس ، فنانس ، ایچ آر اور انجینئرنگ کے شعبوں میں نوجوانوں کیلیے شاندار مواقع ہوں گے


ایکسپریس July 17, 2012
بزنس ، فنانس ، ایچ آر اور انجینئرنگ کے شعبوں میں نوجوانوں کیلیے شاندار مواقع ہوں گے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے پیشہ ورانہ مہارت اورتربیت کے مراحل سے گزرنے والے پاکستانی گریجویٹ نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ کا خصوصی پروگرام متعارف کرادیا ہے جسکے تحت انہیںایک سال کی مدت کے لئے معقول معائوضے پر انٹرن شپ کے مواقع دیے جائیں گے۔

پی ٹی سی ایل ایس ای وی پی ایچ آر نے نے بتایا کہ سماجی ذمہ داریوں بخوبی آگاہ ہونے کے ناطے پی ٹی سی ایل نے ہمیشہ بہترین مواقع پیدا کر کے عوامی زندگی کو سہل بنانے کی کاوشیں کی ہیں، ایک سالہ پیڈ انٹر ن شپ پروگرام پی ٹی سی ایل کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا جس کا مقصدمستقبل کے معماروں کوقیادت کیلئے تیار کرنا ہے۔

پی ٹی سی ایل پیڈ انٹرن شپ ایک سالہ پروگرام میں بزنس ، فنانس ، ایچ آر اور انجینئرنگ بشمول ایسوسی ایٹ انجینئرز کے شعبوں میں ، مستعد اور دل چسپی رکھنے والے نوجوانوں کیلئے شاندار موقع میسر ہوں گے جس کے ذریعے وہ بزنس کے اہم مراحل کے تجربات سے گزریں گے، پی ٹی سی ایل کواس منفرد پروگرام کے آغازسے ہی زبردست پزیرائی حاصل ہوئی ہے اور ملک بھر سے صرف دو یوم کے دوران انٹرن شپ کے خوہشمندوں کی جانب سے 15000درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں