حصص مارکیٹ کی 16000 پوائنٹس حد کی طرف پیشرفت

15878 پرپہنچ کرانڈیکس 15848 پرآگیا، جمعہ کی سطح سے 55 پوائنٹس بلند

175 کمپنیوں کے بھائومیں اضافہ، مارکیٹ سرمایہ بڑھ کر 39.64 کھرب روپے ہوگیا. فوٹو: فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو تیزی کا رجحان برقرار رہا، بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے 16000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد کی طرف پیشرفت کی۔

ایک موقع پر مارکیٹ 15878.94 پوائنٹس تک پہنچ گئی تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے دبائو کے بعد اس میں کمی ہوئی اور پھر مارکیٹ 15792.75پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 55.88پوائنٹس کے اضافے سے 15848.63 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 26.37پوائنٹس کے اضافے سے 12973.70پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 55.83پوائنٹس کی تیزی رونما ہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 25.55 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو کاروباری حجم میں جمعہ کی نسب کمی دیکھی گئی۔


جمعہ کو20 کروڑ 89 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا تھا جبکہ پیر کو 14کروڑ 91ہزار حصص کا کاروبار ہوا، پیر کو مارکیٹ میں مجموعی طور پر 326کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 175 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 133کے حصص کی قیمت میں کمی اور 18 کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 39 کھرب 45 ارب 79کروڑ 60لاکھ 24ہزار سے بڑھ کر 39کھرب 64ارب 72 کروڑ 60 لاکھ روپے ہوگئی، کے ای ایس سی کے حصص کے سودے حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے اور کے ای ایس سی کے ایک کروڑ 97لاکھ 92ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

دیگر نمایاں کمپنیوں میں جہانگیر صدیقی ایند کمپنی، آزادگار نائن، اینگرو فوڈز، ڈی جی خان سیمنٹ، نشاط ملز، جے ایس انویسٹمنٹ، لارفیج پاکستان، عسکری بینک اور اینگرو کارپوریشن شامل رہے، حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ یونی لیور فوڈ اور باٹا پاک میں ہوا یونی لیور فوڈ کے حصص کی قیمت 120روپے اضافے سے 36900روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت 65.59 روپے اضافے سے 1377.56روپے ہوگئی، یونی لیور پاک اور مچلز فروٹ کے حصص قیمت میں کمی کے لحاظ سے نمایاں رہے، یونی لیور پاک کے حصص کی قیمت 290.80 روپے کمی کے بعد 9709.20رپوے اور مچلز فروٹ کے حصص کی قیمت 5.65 روپے کمی کے بعد 379.70روپے کی سطح پر آگئی۔

Recommended Stories

Load Next Story