امریکی حکومت کے الیکٹرک کو25 کروڑڈالر قرض دے گی

10سالہ منصوبے کیلیے اوورسیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن کیساتھ معاہدے پردستخط


Business Reporter October 23, 2015
10سالہ منصوبے کیلیے اوورسیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن کیساتھ معاہدے پردستخط فوٹو: فائل

کے الیکٹرک اور امریکی حکومت کے مالیاتی ترقیاتی ادارے اوورسیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن( او پی آئی سی)کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں

تقریب یو ایس چیمبر آف کامرس، واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوئی، اس معاہدے کے تحت او پی آئی سی کی جانب سے 10سالہ منصوبے کیلیے 25کروڑ ڈالر کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحق ڈارنے بھی شرکت کی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے او پی آئی سی سے حاصل ہونے والے قرضے سے پاور گرڈ کو جامع اورمکمل طور پر اپ گریڈ کرنے کیلیے استعمال کیا جائے گا جس سے کے الیکٹرک کے پاور نیٹ ورک کو استحکام ملے گا اور اس کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

اس پروجیکٹ کے ذریعے کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن سسٹم کی صلاحیت میں33 فیصد(MVA ایم وی اے) تک اضافہ ہو جائے گا اور اس طرح صارفین کو مزید بجلی فراہم کی جا سکے گی، یہ پروجیکٹ کے الیکٹرک کو نقصانات میں کمی کے اقدامات میں مدد فراہم کرے گا جس میں جدید اسمارٹ گرڈ کے اقدامات شامل ہیں اور جس سے دستیاب بجلی کو زیادہ درست طریقے سے تقسیم اور استعمال کیا جا سکے گا۔

کے الیکٹرک پروجیکٹ کیلیے او پی آئی سی کی سپورٹ سٹی بینک این اے پاکستان (سٹی) کی شراکت کے باعث ممکن ہوئی جو اس نے 20.8 ملین ڈالرکے براہ راست قرض کی صورت میںپروجیکٹ کیلیے فراہم کی ہے، او پی آئی سی اور سٹی کے قرضے کے الیکٹرک کی جانب سے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا حصہ ہیں جس میں آئندہ 36 ماہ کے دوران نئے سب اسٹیشنوں ،ٹرانسمیشن لائن کے سامان اور گرڈ اسٹیشن کی تنصیب سمیت دیگر ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کی صلاحیت میں اضافہ اور اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں