بطور کپتان زیادہ سنچریاں مصباح الحق نے انضمام کا ریکارڈ برابرکردیا
یونس خان ٹاپ ٹیسٹ اسکوررز کی فہرست میں گراہم گوچ سے آگے نکل آئے
KARACHI:
مصباح الحق نے بطور کپتان زیادہ سنچریوں کا انضمام الحق کا ریکارڈ برابر کردیا،انھوں نے دبئی میں ساتویں تھری فیگر اننگز کھیل کر قیادت کا حق ادا کیا، یونس خان نے ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں گراہم گوچ کو پیچھے چھوڑ دیا، دونوں سینئر بیٹسمینوں نے11ویں ٹیسٹ میں 9ویں ففٹی شراکت قائم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں مصباح الحق نے بطور کپتان اپنی 7ویں سنچری بناتے ہوئے انضمام الحق کو جوائن کرلیا، یہ سفر انہوں نے 70میچز میں مکمل کیا، سابق کپتان نے 53میچز میں اتنی ہی تھری فیگر اننگز کھیلی تھیں، عمران خان اور جاوید میانداد بطور قائد 5،5سنچریاں بنا چکے ہیں، یونس خان نے 56 رنز بناتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، تجربہ کار بیٹسمین کے رنز کی تعداد 8953 ہوگئی۔
یوں انھوں نے سابق انگلش کپتان گراہم گوچ(8900) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں 14ویں نمبر پر جگہ بنالی، یونس نے یہ اعزاز103ویں میچ اور183ویں اننگز میںحاصل کیا۔ مصباح الحق اور یونس خان دبئی ٹیسٹ سے قبل گذشتہ 10میچز میں 8ففٹی شراکتیں قائم کرچکے تھے،اس بار دونوں نے 9ویں مرتبہ 50یا زائد رنز بنائے،پاکستانی اوپنرز 1992کے بعد سے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں سنچری شراکت فراہم نہیں کرسکے۔
14اننگز میں صرف 4بار ففٹی اسٹینڈ فراہم کرپائے ہیں،2005کے بعد پاکستان کا کوئی افتتاحی بیٹسمین انگلش بولرز کیخلاف ٹیسٹ سنچری نہیں بنا سکا، شان مسعود کی دبئی میں اننگز سمیت 7ففٹیز بن سکی ہیں۔جیمز اینڈرسن ٹاپ 10کامیاب ترین بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے،انھوں نے اپنے شکاروں کی تعداد 418کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ کو 9ویں پوزیشن سے محروم کیا، مرلی دھرن 800وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔