اسٹیٹ بینک اورپیپلزبینک چائنامیں معاہدے پر دستخط

پاکستانی مرکزی بینک چینی انٹر بینک بانڈ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکے گا۔


APP October 23, 2012
دونوں ممالک کے بینکاری کاروباری روابط اورتجارتی تعلقات میں وسعت پیدا ہو گی۔ فوٹو: فائل

چین کی انٹربینک بانڈ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پیپلز بینک آف چائنا کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔

معاہدے کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان چین کی انٹر بینک بانڈ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکے گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق معاہدے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر یاسین انور اور پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر ڈاکٹر ژوژیانگ چون نے بیجنگ میں دستخط کیے، معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے بینکوں کے کاروباری روابط میں مزید اضافہ ہو گا اور پاک چین دوطرفہ تجارتی تعلقات میں وسعت پیدا ہو گی۔

واضح رہے کہ چینی انٹربینک مارکیٹ کا سال 2011 میں کاروباری حجم 21.4 ٹریلین ڈالر رہا تھا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے درمیان قریبی تعاون کا مظہر ہے اور پیپلز بینک آف چائنا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان دوطرفہ کرنسی تبادلہ معاہدے کے حوالے سے تعاون کا حصہ ہے، چین کی بانڈ مارکیٹ میں رسائی سے اسٹیٹ بینک کو غیر ملکی زرمبادلہ کے سلسلے میں سہولت حاصل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں