جنرل راحیل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہیرو قرار

سیکیورٹی اورخارجہ پالیسی کا زیادہ کنٹرول پاکستانی فوج کے ہاتھ میں ہے،مضمون


INP October 23, 2015
سیکیورٹی اورخارجہ پالیسی کا زیادہ کنٹرول پاکستانی فوج کے ہاتھ میں ہے،مضمون:فوٹو: فائل

امریکی اخبار نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کودہشت گردی اورجرائم پیشہ گینگزکیخلاف کارروائی پرپاکستان میں ہیرو قراردیدیا۔

وال اسٹریٹ جنرل میں شائع ایک مضمون میں کہاگیا ہے کہ سیکیورٹی اورخارجہ پالیسی کا زیادہ کنٹرول پاکستانی فوج کے ہاتھ میں ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سب سے زیادہ متاثرہ اور پاکستان کے بڑے شہرکراچی میں امن وامان بحال کردیا جس سے آرمی اورسیاسی قوتوں کو تقویت ملی جہاں جمہوریت نے اپنی جڑیں مضبوط کرنے کیلیے بہت کوشش کی ہے۔

امریکاکے حالیہ اور سابق حکام کا خیال ہے کہ نوازشریف نے کچھ معاملات آرمی چیف راحیل شریف کے سپرد کردیے جبکہ وزیراعظم کی توجہ معیشت اور کچھ دیگر مسائل پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں