پاکستان کا بھارت میں تمام ایونٹس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

حکومت اجازت کے بغیر پلیئرزکی انٹریز ہر گز نہ بھیجی جائیں، فیڈریشنز کو ہدایات جاری


Zulfiqar Baig October 23, 2015
حکومت اجازت کے بغیر پلیئرزکی انٹریز ہر گز نہ بھیجی جائیں، فیڈریشنز کو ہدایات جاری فوٹو : فائل

پاکستان نے بھارت میں ہونے والے تمام انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، حکومت نے سپورٹس بورڈ کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ پڑوسی ملک کی جانب سے ملنے والے دعوت نامے فوری طور پر وزارت خارجہ کے حوالے کیے جائیں اور اجازت کے بغیر کھلاڑیوں کی تفصیلات اور انٹریز ہرگز ارسال نہ کی جائیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان حکومت نے پاکستانیوں کیخلاف بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیموں کی غنڈہ گردی پر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ امور کے ذریعے اسپورٹس بورڈ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والے کسی بھی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت سے قبل حکومت سے اجازت لے۔

ہدایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر پڑوسی ملک کی جانب سے دعوت نامے موصول ہوتے ہیں تو فیڈریشن حکام فوری طور پر انہیں وزارت خارجہ کے حوالے کریں، حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی فیڈریشن کو کھلاڑیوں کی تفصیلات اور انٹریز بھیجنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔