پرویز اشرف کیخلاف 7 ریفرنس دائر5کیسز کی انکوائری جاری
ملزمان میں سابق سیکریٹریز پانی و بجلی اسماعیل قریشی، شاہد رفیع،ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت اور دیگر افراد بھی شامل ہیں
نیب راولپنڈی نے رینٹل پاور مقدمات میں سابق وزیراعظم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی راجا پرویز اشرف، سابق سیکریٹری،چیئرمین پیپکو اسماعیل قریشی، سابق سیکریٹری،چیئرمین پیپکو شاہد رفیع، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ اور دیگر افراد کیخلاف 7 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے جبکہ 5مقدمات کی انکوائری جاری ہے۔
نیب کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب راولپنڈی بیورو کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی ظاہر شاہ نے انھیں مقدمات سے متعلق بریفنگ دی۔ چیئرمین نیب کو بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف، سابق سیکریٹری، چیئرمین پیپکو اسماعیل قریشی، سابق سیکریٹری،چیئرمین پیپکو شاہد رفیع، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ اور دیگر افراد کیخلاف کارکے بحری جہاز، پیراں غائب ملتان، سہاول سیالکوٹ، گدو سندھ، نوڈیرو ون، نوڈیرو ٹو سندھ، سمندری روڈ فیصل آباد سمیت7 ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں۔
بکھری شیخوپورہ، میسرز گلف رینٹل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے 2مقدمات تفتیشی مراحل میں ہیں جبکہ شرقپور پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز ریشماں پاور جنریشن رائیونڈ اور میسرز ینگ جنریشن پاور لمیٹڈ کے3 مقدمات تحقیقاتی مراحل میں ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پورے ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلیے پرعزم ہے، بدعنوانی قومی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔
اس سے ناانصافی اور غربت کو فروغ ملتا ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عمل متاثر ہوتا ہے اور قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوتا ہے، نیب انسداد بدعنوانی کا سب سے بڑا ادارہ ہے جسے آگاہی اور قانون پر عملدرآمد کے ذریعے بدعنوانی کے خاتمے کی ذمے داری سونپی گئی ہے، چیئرمین نیب نے راولپنڈی بیورو کی کارکردگی کو سراہا اور تمام افسران کو کرپشن کے خاتمے کیلیے مزید لگن اور محنت سے کام کرنے کی ہدایت کی۔