جنوبی پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے  ڈیرہ غازی خان میں مکانات کو جزوی نقصان

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز


ویب ڈیسک October 23, 2015
زلزلے کے جھٹکے خیرپورٹامے والی، کروڑلال عیسن، اوچ شریف، خان پوراور راجن پور میں بھی محسوس کئے گئے۔. فوٹو:فائل

جنوبی پنجاب میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جب کہ ڈیرہ غازی خان میں زلزلے کے باعث مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

زلزلے کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوبی پنجاب میں راجن پور کے قبائلی علاقے داجل سے 25 کلومٹیر شمال کی جانب تھا جب کہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.6 تھی۔ دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے ڈیرہ غازی خان، خیرپورٹامے والی، ہیڈ پنجند، کروڑلال عیسن، اوچ شریف، خان پوراور راجن پور اور گردو نواح کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں باہر آ گئے جب کہ زلزلے کے باعث ڈیرہ غازی خان میں مکانات کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں