سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج بھی موبائل فون سروس معطل رہے گی

یوم عاشور کے موقع پر ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔


ویب ڈیسک October 23, 2015
9 اور 10 محرم الحرام کو ملک کے 68 اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ فوٹو: فائل

محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرآج بھی موبائل فون سروس معطل رہے گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا حکم دیا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے 68 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

گزشتہ روز کراچی سمیت دیگر شہروں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ وائی فائی کی سروس صبح 10 بجے بند ہونا شروع ہوگئی تھی اور رات 10 بجے تک دوبارہ کھلنا شروع ہوگئی تھی جب کہ آج بھی یہ موبائل فون سروس اور وائی فائی بند رہیں گی۔

موبائل فون سروس کے علاوہ یوم عاشور کے موقع پر ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں