مشعل اوبامہ کی مریم نواز سے ملاقات امریکا نے بچیوں کی تعلیم کیلئے فنڈز دوگنا کردیا

گلوبل گرلز ایجوکیشن پروگرام کے تحت بچیوں کیلئے تربیت اور صحت سے متعلق پروگرامز بھی شروع کئے جائیں گے، مشعل اوبامہ


ویب ڈیسک October 23, 2015
پاکستان میں ہر بچی کے اسکول جانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،مریم نواز:فوٹو:فائل

FAISALABAD: امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے پاکستانی خاتون اول کلثوم نواز اور مریم نواز شریف سے ملاقات کی اور امریکا کی جانب سے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فنڈز کو 2 گنا بڑھانے کا اعلان کیا۔

وائٹ ہاوس میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں کلثوم نواز اور مریم نواز نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشعل اوباما نے بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کا شاندار استقبال کیا، تقریب سے خطاب کے دوران امریکی خاتون اول کا کہنا تھا کہ خواتین کی ترقی کے لیے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا اور امریکا گلوبل گرلز ایجوکیشن پروگرام کے تحت پاکستان کو فنڈز دے رہاے اور اسے 2 گنا کر دیا گیا ہے جس سے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے میں بہت مدد ملے گی۔ گلوبل گرلز پروگرام کے ذریعے لڑکیوں کے لئے تربیت اور صحت سے متعلق متعدد پروگرام بھی شروع کئے جائیں گے۔

مریم نواز کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کر کے بہت خوشی ہوئی، خواتین قوم اور ملک کا مستقبل ہو اکرتی ہیں، پوری دنیا میں خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں حکومت سنبھالنے کے بعد بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا، ترقی کے لئے لڑکیوں کو باشعور بنانا بہت ضروری ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں مختلف پروگرامز پر کام ہو رہا ہے، پاکستان میں ہر بچی کے اسکول جانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں