گورنر ہاؤس سندھ کو بھارت سے دھمکی آمیز فون کال موصول
دھمکی آمیز فون کال نئی دلی سے بھارتی نمبر 00919999083737 سے موصول ہوئی
گورنر ہاؤس سندھ کو نئی دلی سے دھماکے آمیز فون کال موصول ہوئی جس میں کالر نے گورنر ہاؤس کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ کو بھارتی دارالحکومت نئی دلی سے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی جس میں بھارتی شہری نے گورنر ہاؤس کو 5 منٹ میں بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز فون کال بھارتی نمبر 00919999083737 سے کی گئی جو نئی دلی سے یش نامی شہری نے کی۔
دوسری جانب فون کال موصول ہونے کے بعد گورنر ہاؤس نے سیکیورٹی اداروں کو صورتحال سے کو آگاہ کیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گورنر ہاؤس کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسے کلیئر قرار دے دیا جب کہ واقعے کے بعد گورنر ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3asuoy_threat-call-to-governor-house-karachi_news