پاکستان سے خوراک کی برآمد میں94 فیصدکمی

چاول،مچھلی،پھل،تیلداربیج،چینی کی برآمدکم،سبزیوں،گندم، مصالحے، گوشت کی بڑھ گئی


Business Desk October 24, 2015
چاول،مچھلی،پھل،تیلداربیج،چینی کی برآمدکم،سبزیوں،گندم، مصالحے، گوشت کی بڑھ گئی فوٹو: ایکسپریس/فائل

پاکستان سے اشیائے خوراک کی برآمد میں بھی کمی کا رجحان ہے، رواں مالی سال کے ابتدائی 3ماہ کے دوران خوراک کی برآمد9.42 فیصد کی کمی سے 79کروڑ 43لاکھ 9ہزار ڈالر تک محدود ہوگئی جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 87کروڑ 69لاکھ 51ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

فوڈ گروپ میں سے چاول کی ایکسپورٹ 7.13 فیصد کمی رہی، جولائی سے ستمبر 2015 تک 33کروڑ 68لاکھ 93ہزار ڈالر کا 6لاکھ 71ہزار110 میٹرک ٹن چاول برآمدکیا جا سکا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایکسپورٹ 36کروڑ 27لاکھ 44ہزار ڈالر کا 5لاکھ 54ہزار341 میٹرک ٹن رہی تھی، باسمتی چاول کی برآمد گزشتہ 3ماہ میں28.48 فیصد کمی سے 11 کروڑ 2 لاکھ53 ہزار ڈالر رہی جو مالی سال 2013-14 میں 15کروڑ 41لاکھ 48 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی جبکہ دیگر اقسام کے چاول کی برآمد 20کروڑ 85لاکھ 96 ہزار ڈالرتھی جو گزشتہ 3ماہ میں 8.65 فیصد بڑھ کر22کروڑ 66 لاکھ 40ہزار ڈالر ہوگی۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2015 کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد 17.23 فیصد کمی سے 6 کروڑ 51لاکھ 57ہزار ڈالر، پھلوں کی 18.63 گھٹ کر5کروڑ 72لاکھ 21 ہزار ڈالر، سبزیوں کی 109.10 فیصد کے اضافے سے 4کروڑ 67لاکھ 84 ہزار ڈالر، تمباکو کی 54.28 فیصدکمی سے 18لاکھ 11ہزار ڈالر، گندم کی 100 فیصد اضافے سے 1لاکھ 7ہزار ڈالر، مصالحوں کی 23.47 کے اضافے سے 1 کروڑ 46 لاکھ 8ہزارڈالر، تیل داربیجوں کی 33.66 فیصدکمی سے 41لاکھ 34 ہزار ڈالر، چینی کی 86.89 فیصدکمی سے90 لاکھ 72 ہزار ڈالر، گوشت اور اس کی مصنوعات کی 44.10 فیصد بڑھ کر7کروڑ 12لاکھ 35ہزار ڈالر اور دیگر اشیائے خوراک کی برآمد6.99فیصد کمی سے 18کروڑ 72لاکھ 87 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں