پاکستان اقوام متحدہ امن مشنزمیں خدمات انجام دینے والا اہم ملک
امن مشن کے لئے ایک لاکھ 60 ہزارفوجیوں نے خدمات دیں اور اب بھی ساڑھے 7 ہزار فوجی تعینات ہیں، آئی ایس پی آر
ISLAMABAD:
پاکستان نے اب تک اقوام متحدہ امن مشنز کے لئے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد فوجی افسروں اور اہلکاروں کی خدمات دی ہیں، ان اہلکاروں نے تمام براعظموں کے 23 ممالک میں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں جبکہ انہوں نے41 مشنزکیلئے کام کیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے ترجمان کے مطابق اس وقت بھی پاکستان کے7 ہزار 5 سوسے زائدفوجی اہلکار جن میں تمام رینکس کے لوگ شامل ہیں6 امن مشنز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ اب تک اپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں144پاکستانی فوجی اہلکار جن میں23افسران بھی شامل ہیں عالمی امن واستحکام کیلیے اپنی جان تک نچھاورکرچکے ہیں جبکہ زخمی بھی اتنی ہی تعداد میں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تمام دنیا24اکتوبرکو اقوام متحدہ کے دن کے طور پر منا رہی ہے تو ایسے وقت میں ہمیں اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستانی فوج کی جانب سے دی جانی والی قربانیوں کو نہیں بھلانا چاہیے۔
پاکستان اقوام متحدہ کے قیام سے لے کر اب تک عالمی ادارے کے امن مشنز کیلئے فوجی اہلکاروں کی خدمات فراہم کرنے والا سب سے اہم ملک رہا ہے اور جہاں جہاں پاک فوج کے افسران اور جو ان تعینات رہے ہیں ان علاقوں میں امن کے قیام اور استحکام کیلئے انہوں نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ پاکستانی امن دستوں کے اس کردارکی متعرف ساری دنیا، عالمی رہنما اور خود اقوام متحدہ کا ادارہ رہا ہے ۔