تحریک انصاف سندھ کی قیادت کے درمیان اختلافات سراٹھانے لگے
بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے رہنماؤں میں تحفظات پائے جاتے ہیں، ذرائع
تحریک انصاف سندھ کی قیادت میں اختلافات نے سراٹھالیاہے، بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں میں تحفظات پائے جاتے ہیں، پی ٹی آئی سندھ کی سینئر رہنماؤں پر مشتمل قیادت پارٹی چیئرمین عمران خان سے جلد ملاقات کرے گی جس میں عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیاجائے گا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کاکہناہے کہ اس ملاقات میں عمران خان سے درخواست کی جائے گی کہ پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت خود پارٹی چیئرمین کراچی سمیت سندھ بھرمیں پارٹی سطح پر دورے کریں تاکہ سندھ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے کارکنان سے ملاقاتیں ہوں اور پارٹی کی تنظیم نو کے لیے عوامی جلسوں اور میٹنگز کا انعقاد کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پارٹی رہنما عمران خان سے اس بات کابھی شکوہ کریں گے کہ پی ٹی آئی کے بارے میں اب قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ تحریک انصاف پنجاب تک محدود ہوگئی ہے اورپارٹی قیادت صرف پنجاب پرتوجہ دے رہی ہے، اس لیے پارٹی قیادت سے درخواست کی جائے گی کہ وہ سندھ کے امورپرتوجہ دیں۔