واقعہ کربلا ہمیں باطل کےسامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے وزیراعظم نواز شریف
حق اور سچ کی راہ میں واقعہ کربلا جیسی عظیم اورلازوال قربانی کی مثال نہیں ملتی، وزیراعظم
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں حق بات کا حوصلہ اور باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔
لندن سے یوم عاشور پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کربلا میں حضرت امام حسینؓ اور ان کی آل نے اسلام کی خاطر اپنی جانو ں کا جو نذرانہ پیش کیا حق اور سچ کی راہ میں ایسی عظیم اورلازوال قربانی کی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا ہمیں حق کا حوصلہ اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ کا پیغام ہر دور میں ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 10 ویں محرم الحرام کی مناسبت سے یوم عاشور پر ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں اور مجالس برپا کی جا رہی ہیں۔