کراچی کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیم کے ارکان سمیت 32 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں سے 6 کا تعلق کالعدم تنظیم جب کہ 5 کا سیاسی جماعت سے ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 24, 2015
گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت، اشتہاری اور مفرور ملزمان بھی شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو:فائل

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 32 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقوں نیو کراچی، لیاقت آباد، گڈاپ، ملیر، الفلاح، شاہ لطیف ٹاون، موچھکو اور لیاری میں چھاپے مار کر 32 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآنمد کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے 6 کا تعلق کالعدم تنظیم اور 5 کا سیاسی جماعت سے ہے، گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت، اشتہاری اور مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں