سلمان خان اب بھی ایک مثالی اداکار ہیں سونم کپور

سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا تھا کیونکہ وہ بہت ہی اچھے اور رحمدل انسان ہیں، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک October 24, 2015
سلمان خان کے ساتھ کام کرکے پتہ چلا کہ وہ بہت ہی محنتی ہیں، سونم کپور۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ سلمان خان اب بھی ایک مثالی اداکار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا تھا کیونکہ وہ بہت ہی اچھے اور رحمدل انسان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت، تجربے اور کامیابی کے ساتھ انسان منہ پھٹ ہو جاتا ہے لیکن سلمان خان کے ساتھ کام کرکے پتہ چلا کہ وہ بہت ہی محنتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس وقت بھی ایک مثالی اداکار ہیں، سلمان بالکل بھی منہ پھٹ نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں