دہشت گردی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اسے روکنا انتہائی مشکل ہے وزیر بلدیات سندھ

دھماکے کے ذمہ داروں کےخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائےگی، ناصر شاہ


ویب ڈیسک October 24, 2015
سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی نے جلوسوں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی، صوبائی وزیر۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اسے روکنا انتہائ مشکل ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم دہشت گردی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اسے روکنا انتہائی مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیکب آباد میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا اور دہشت گردی کے واقعہ میں جو لوگ بھی شہید ہوئے وہ سب ہمارے اپنے ہیں، دھماکے کے ذمہ داروں کےخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائےگی۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی نے جلوسوں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی۔ مظاہرین نے ابھی تک کوئی مطالبہ نہیں کیا تاہم ان کے جو بھی مطالبات ہوں گے وہ پورے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیکب آباد میں کوئٹہ روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے میں23 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں