بھارت کے خلاف سیریز کا امکان اب انتہائی کم ہے شہریار خان

اگربی سی سی آئی نے چارپانچ روز میں سیریزسے متعلق آگاہ نہ کیا تو سیریز کے دروازے بند ہی سمجھے جائیں،چیئرمین پی سی بی


ویب ڈیسک October 24, 2015
اگربی سی سی آئی نے چارپانچ روز میں سیریزسے متعلق آگاہ نہ کیا تو سیریز کے دروازے بند ہی سمجھے جائیں،چیئرمین پی سی بی. فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کرکٹ سیریز کا امکان اب انتہائی کم ہے اگر بی سی سی نے آگاہ نہ کیا تو سیریز کے دروازے بند ہی سمجھے جائیں۔

دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف سیریز نہ ہونے سے پی سی بی کو مالی نقصان ہوگا تاہم اگر بی سی سی آئی نے چار پانچ روز میں سیریز سے متعلق آگاہ نہ کیا تو سیریز کے دروازے بند ہی سمجھے جائیں اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا امکان معدوم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ بہتر طریقے سے جاری ہے اور مستقبل میں بھی قومی ٹیم اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گی۔

ایک سوال پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ششانک منوہر کی بیوی نے میری اہلیہ کو صرف ممبئی میں شاپنگ کی دعوت دی تھی تاہم میری بیوی کسی بیک چینل ڈپلومیسی یا کرکٹ تعلقات کی بحالی میں شامل نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں