پنجاب اسمبلیخضر ہراج کو مشیر بنانے پر اپوزیشن کا ہنگامہ

اپوزیشن لیڈر اور غزالہ رضا میں تلخ کلامی، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کردیا گیا


ایکسپریس July 17, 2012
اپوزیشن لیڈر اور غزالہ رضا میں تلخ کلامی، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کردیا گیا۔فوٹو/ایکسپریس

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خضر حیات ہراج کو وزیراعلیٰ شہباز شریف کا مشیر برائے تعلیم مقرر کرنے پر اپوزیشن کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا اور ہنگامہ آرائی ہوئی، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ وزیراعلیٰ نے مبینہ طور پر ایک ان پڑھ آدمی کو تعلیم کا مشیر مقرر کر کے ظلم کیا، تعلیم کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، بچوں کا مستقبل تباہ کیا جارہا ہے، یہ انتہائی شرم کی بات ہے۔

اس پر ایوان میں زبردست نعرے بازی شروع ہوگئی، اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے ایک دوسرے پر جملے کسے، راجہ ریاض نے ن لیگ کی ڈاکٹر غزالہ رضا کے بارے میں کہا کہ انھوں نے مجھ سے نوکری مانگی تھی میں نے نہیں دی جس کی وجہ سے وہ میرے خلاف بول رہی ہیں، اس پر خاتون رکن نے احتجاج کیا اور کہا کہ جھوٹ بولنے والے پر لعنت ہو، رانا ارشد اور اصغر منڈا بھی کھڑے ہوگئے اور وزیراعلیٰ سے متعلق راجہ ریاض کے ریمارکس کا ترکی بہ ترکی جواب دیا،

وقفہ سوالات کے دوران وزیر جیل خانہ جات اقبال چنڑ سوالات کے تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے مایوسی کا اظہار کیا، این این آئی کے مطابق اپوزیشن نے تسلی بخش جوابات نہ دینے پر اسپیکر سے وزیر کیخلاف رولنگ کا مطالبہ کردیا، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس آج تک ملتوی کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں