آئی ڈی پیز کو واپس نہ بھیجنا حکومت کی ناکامی ہے سراج الحق

وزیراعظم نے دورہ امریکا میں ڈاکٹر عافیہ کا نام بھی نہیں لیا، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک October 24, 2015
وزیراعظم نے دورہ امریکا میں ڈاکٹر عافیہ کا نام بھی نہیں لیا، امیر جماعت اسلامی، فوٹو:فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےکہ آئی ڈی پیز کو واپس نہ بھیجنا حکومت کی ناکامی ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے آئی ڈی پیز کی مشکلات کے فوری حل کیلیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کےدرمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نےکہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دورے امریکا پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا جب کہ انہوں نے پورے دورے میں ڈاکٹر عافیہ کا بھی نام نہیں لیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ڈی پیز کی واپسی کے پروگرام کو عملی جامہ نہیں پہنا سکی، حکومت کا آئی ڈی پیز کو واپس نہ بھیجنا اس کی ناکامی ہے جب کہ آدھی مدت گزرگئی حکومت عوام کو بھی کچھ نہ دے سکی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام بڑے عرصے سے مشکلات کا شکار ہیں ان کے خلاف کوئی نظام ان پر مسلط نہ کیا جائے جب کہ حکومت آئی ڈی پیز کی مشکلات کے حل کے لیے اقدامات کرے۔ بھارت میں حالیہ واقعات سے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ وحشیانہ ہے، نریندر مودی خود متنازع ہوچکے ہیں اور ان کی حکومت بھارت کے مستقبل کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں