سندھ بھر میں ’’را‘‘ موجود ہے جو دہشت گردی کی کارروائیاں کررہی ہے صوبائی وزیرداخلہ

جیکب آباد دھماکے کی ذمہ داری لشکر جھنگوی نے قبول کی ہے، سہیل انور سیال


ویب ڈیسک October 24, 2015
جیکب آباد دھماکے کی ذمہ داری لشکر جھنگوی نے قبول کی ہے، سہیل انور سیال، فوٹو: فائل

KARACHI: صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا ہےکہ سندھ بھر میں بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' موجود ہے جو دہشت گردی کی کارروائیاں کررہی ہے۔

کراچی میں یوم عاشور کےمرکزی جلوس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ جیکب آباد دھماکے کی ذمہ داری لشکر جھنگوی نے قبول کی ہے اور ابتدائی رپورٹ کےمطابق دھماکا خودکش حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن دہشت گردی کے پیچھے بھارتی ہاتھ کسی سے چھپا نہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی '' را'' پورے صوبے میں موجود ہے جو دہشت گردی کی کارروائیاں کررہی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھی امریکا کو پاکستان میں ''را'' کی کارروائیوں کے ثبوت دیئے ہیں اور دہشت گردی کے عنصر بھی کسی بھی جگہ بھارتی ہاتھ واضح نظر آتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیکب آباد میں جلوس خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں