شاہ رخ خان کے بعد سنجے دت نے بھی کرکٹ کی فرنچائز خرید لی

سنجے دت ان دنوں1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پونے جیل میں 42 ماہ کی قید کاٹ رہے ہیں


ویب ڈیسک October 24, 2015
سنجے دت ان دنوں1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پونے جیل میں 42 ماہ کی قید کاٹ رہے ہیں، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے ماسٹر چیمپئن لیگ میں فرنچائز خرید لی۔

بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت ان دنوں 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پونے جیل میں 42 ماہ کی قید کاٹ رہے ہیں تاہم اس کے باوجودانہوں نے متحدہ عرب امارات میں سابق کرکٹرز کی ماسٹر چیمپئن لیگ میں ایک فرنچائز خرید لی ہے۔

بالی ووڈ اداکار کی قید کے دوران ان کی اہلیہ منایتا دت کاروبار کی دیکھ بھال کررہی ہیں جنہوں نے ٹیم کی خریداری کے لیے معاہدے پر کام کیا ہے جب کہ ان کی اہلیہ منایتا دت کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندان ہمیشہ سے ہی کھیلوں میں دلچسپی لیتا ہے اورسنجے دت بھی کھیلوں کے شوقین ہیں اسی لیے ان کی رہائی تک ٹیلنٹ منیجمنٹ کمپنی ٹیم کے معاملات دیکھے گی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ پریتی زنٹا نے انڈین پریمیئر لیگ میں فرنچائز خریدی ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں