آئی جی پنجاب کا ڈبل سواری کی خلاف ورزی پرگرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

صوبے بھر میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 10 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا


ویب ڈیسک October 24, 2015
صوبے بھر میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 10 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا، فوٹو: فائل

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے صوبے بھر میں محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے 2 روز کے دوران صوبے بھر میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 10 ہزار افراد کو حراست میں لیا جب کہ ان افراد کی 4 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے گئیں تاہم یوم عاشور پر امن طور پر گزرنے کے بعد آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے صوبے بھر میں ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم کرتے ہوئے گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام افراد کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے ان کی موٹر سائیکلیں بھی واپس دی جائیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے یوم عاشورہ کے موقع پر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام تر سیکیورٹی خدشات کے باوجود پولیس فورس نے عزاداروں کی سیکورٹی کے فرائض انتہائی ذمہ داری سے ادا کیے جس پر وہ ستائش کے قابل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں