بلوچستان کے ضلع واشک میں فورسز کی کارروائی 2 شرپسند ہلاک اور 4 گرفتار

شرپسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، ترجمان ایف سی


ویب ڈیسک October 25, 2015
ملزمان دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ترجمان ایف سی، فوٹو:فائل

LONDON: بلوچستان کے ضلع واشک میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 شرپسندوں کو ہلاک جب کہ 4 کوگرفتار کرلیا.

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں ایف سی اورحساس اداروں نے مصدقہ اطلاعات پرکارروائی کی جس کے نتیجے میں فورسزاورشرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

ترجمان ایف سی کا کہنا تھا کہ شرپسند وں کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں 2 شرپسند ہلاک جب کہ 4 گرفتارکرلیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جس میں 1 سب مشین گن،3 پستول اورایک دستی بم برآمد شامل ہے تاہم گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔