سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس شہدا کے ورثا پر ہی فرد جرم عائد ہونا تشویشناک ہے طاہرالقادری
وزیراعظم کو دورہ امریکا سے زیادہ دورہ لندن میں دلچسپی ہے، طاہرالقادری
KARACHI:
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جب کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں شہدا کے ورثا پر فرد جرم عائد کیا جانا تشویشناک ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق طاہر القادری سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹورنٹو میں ملاقات کی جس میں شیخ رشید نے ڈاکٹرطاہرالقادری کی خیریت بھی دریافت کی جب کہ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی کرپشن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں شہدا کے ورثا پر ہی فرد جرم عائد کیےجانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکا کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ لندن میں وزیراعظم کے خاندان کا وسیع کاروبار ہے جس کے باعث وزیراعظم کو دورہ امریکا سے زیادہ دورہ لندن میں دلچسپی ہے۔