یونس خان ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل
یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 31 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں
دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے کے بعد یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست شامل ہو گئے ہیں۔
یونس خان نے دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف 31 ویں سنچری اسکور کر کے نہ صرف آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور ویسٹ انڈیز کے چندرپال کو پیچھے چھوڑا بلکہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے اور ان کی سنچریوں کی تعداد 51 ہے۔ جنوبی افریقا کے جیکس کیلس 45 سنچریوں کے ساتھ دوسرے جب کہ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 41 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔
2000 میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے یونس خان اب تک 103 ٹیسٹ میچوں میں 54 سے زائد کی اوسط سے 31 سنچریاں اور 9 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔