خیبر پختونخوا میں تبدیلی آ گئی ملازمین کی حاضری کیلئےنصب بائیومیٹرک مشین 3 ماہ سے خراب

اسپیشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں نصب بائیومیٹرک مشین 3 ماہ سے خراب پڑی ہے جس کے باعث ملازمین کے وارے نیارے ہو گئے ہیں


ویب ڈیسک October 25, 2015
اسپیشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں نصب بائیومیٹرک مشین 3 ماہ سے خراب پڑی ہے جس کے باعث ملازمین کے وارے نیارے ہو گئے ہیں. فوٹو؛ فائل

تبدیلی کا نعرہ لگانے والی خیبر پختونخوا حکومت کا یہ عالم ہے کہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے نصب بائیو میٹرک مشینیں گزشتہ کئی ماہ سے خراب پڑی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے تمام دفاتر میں لاکھوں روپے کی لاگت سے بائیو میٹرک مشینیں نصب کروائیں تھی لیکن گزشتہ 3 ماہ سے یہ مشینیں خراب پڑی ہیں جس کے باعث سرکاری ملازمین کے وارے نیارے ہو گئے ہیں۔ بائیو میٹرک مشینیں خراب ہونے کے باعث سرکاری افسران اور ملازمین کے دفتر آنے اور جانے کے وقت کا کسی کو بھی معلوم نہیں کہ وہ کس ٹائم آتے ہیں اور کب چھٹی کرتے ہیں۔

اسپیشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں نصب بائیو میٹرک مشین گزشتہ 3 ماہ سے خراب پڑی ہے جب کہ متعلقہ محمکے نے انتظامیہ کو نہ تو کوئی خط لکھا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ مشین خراب ہونے کے باعث اسپیشل ادارہ برائے معزوران بحالی اور ویمن امپاورڈ ڈپارٹمنٹ کے ملازمین بھی گزشتہ 3 ماہ سے بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے اپنی حاضریاں لگانے سے محروم ہیں۔

اس سے قبل بھی ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹس میں نصب بائیو میٹرک مشینیں خراب ہو گئی تھیں جنھیں ٹھیک کر کے دوبارہ لگوایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں