بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے لیاقت بلوچ    

حکمرانوں نے عوام کو وارلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی

وزیراعظم نے امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کا مطالبہ نہ کر کے 18 کروڑ عوام کو مایوس کیا، لیاقت بلوچ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے۔


مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی پاکستان اور مسلمانوں کا بڑ دشمن ہے جب کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکمران امریکا کے دورے کو جنت کی پرچی سمجھتے ہیں، حکمرانوں نے عوام کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کا مطالبہ نہ کر کے 18 کروڑ عوام کو مایوس کیا۔
Load Next Story