بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے لیاقت بلوچ    

حکمرانوں نے عوام کو وارلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی


ویب ڈیسک October 25, 2015
وزیراعظم نے امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کا مطالبہ نہ کر کے 18 کروڑ عوام کو مایوس کیا، لیاقت بلوچ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی پاکستان اور مسلمانوں کا بڑ دشمن ہے جب کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکمران امریکا کے دورے کو جنت کی پرچی سمجھتے ہیں، حکمرانوں نے عوام کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کا مطالبہ نہ کر کے 18 کروڑ عوام کو مایوس کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔