اقتدار کی خاطر اخلاقیات سے دستبردار ہونے میں فضل الرحمان کا کوئی ثانی نہیں ترجمان تحریک انصاف

مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں یہودو ہنود کو کسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں، نعیم الحق


ویب ڈیسک October 25, 2015
مشرف، زرداری یا نواز سمیت کوئی بھی ہو مولانا ایمان بیچنے میں بالکل بھی شرم محسوس نہیں کرتے، ترجمان عمران خان. فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے اخلاقیات سے دستبردار ہونے میں مولانا فضل الرحمان کا کوئی بھی ثانی نہیں ہے۔

ترجمان عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف مولانا فضل الرحمان کی ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اتحاد کی بجائے نفاق کی سیاست فضل الرحمان کی پہچان ہے، مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں یہودو ہنود کو کسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف، آصف زرداری یا نواز شریف سمیت کوئی بھی ہو مولانا ایمان بیچنے میں بالکل بھی شرم محسوس نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کمیٹی کے سربراہ کے طور پر قومی وسائل سے دہلی کے چکر کاٹنے کے علاوہ مولانا کے نامہ اعمال میں کچھ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔