ناران میں شدید برفباری کے بعد مرکزی شاہراہ بند سیکڑوں سیاح پھنس گئے

سیاحوں کے پاس کھانے پینے کا سامان ختم ہوگیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے صورتحال کا نوٹس لے لیا۔


ویب ڈیسک October 25, 2015
سیاحوں کے پاس کھانے پینے کا سامنا ختم ہوگیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ فوٹو:فائل

HYDERABAD: سیرو تفریح کے لئے سیاحتی مقام ناران آنے والے ہزاروں سیاح غیر متوقع طور پر ہونے والی برفباری کے باعث وہیں پھنس کر رہ گئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق ناران میں برفباری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور شاہراہ کاغان پراتنی برف پڑی کہ سیاہ پھنس کررہ گئے، شديد برفباری اور ٹھنڈ ميں ناران شہر سے باہر5 كلوميٹر تک گاڑيوں کی لمبی قطاريں لگ گئيں جب کہ وزيراعظم نوازشريف نے سیاحوں کے ناران میں محصور ہونے کا نوٹس ليتے ہوئے انہیں وہاں سے نكالنے كی ہدايت كردی جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی جب کہ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت سے تعاون کیا جائے۔





تفریح کے لئے ناران آنے والے سیاحوں کے پاس کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہوگیا جسے دیکھتے ہوئے منافع خوروں نے اشیا خور و نوش کی قیمتیں بڑھا دیں یہی نہیں ہوٹل مالکان ایسوسی ایشن نے پہلے سیاحوں سے کمروں کے کرائے نہ لینے کا اعلان کیا جو غلط ثابت ہوا جب کہ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے محصور سیاحوں نے شکوہ کیا کہ ہوٹل مالکان نے کمروں کے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے جس کے باعث کئی سیاہ اپنی گاڑیوں میں ہی رہنے پر مجبور ہیں۔



دوسری جانب وزیراعلی خيبرپختونخواہ پرويزخٹک نے ايكسپريس نيوز كی خبر پر ايكشن ليتے ہوئے ڈپٹی كمشنر مانسہرہ كو ہيلی كاپٹر دينے اور تمام وسائل استعمال كرنے كی ہدايت دے دی۔ ان كا كہنا تھا كہ پھنسے ہوئے سياحوں كو فوری طور پر تمام سہوليات پہنچائی جائيں اورسڑک كھولنے كے كام كو بھی تيز كياجائے تاكہ گھنٹوں سے پھنسے سياح كسی بھی ناخوشگوارواقعہ كے رونما ہونے سے پہلے اپنے گھروں كو بخيريت واپس پہنچ سكيں۔



ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ناران میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لئے ایف ڈبلیو او کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور بھروائی بھٹا کنڈی روڈ پر پھنسے 100 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں