فلم گجنی سے شہرت پانے والی اداکارہ آسین 26 نومبر کو پیا گھرسدھاریں گی

اداکارہ آسین کے ہونے والے مجازی خدا بھارت میں الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی مقامی کمپنی کے مالک ہیں۔


ویب ڈیسک October 25, 2015
اداکارہ آسین کے ہونے والے مجازی خدا بھارت میں الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی مقامی کمپنی کے مالک ہیں۔ فوٹو: فائل

فلم''گجنی'' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ آسین 26 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

اداکارہ آسین نے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ''گجنی'' سے بالی ووڈ میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا جب کہ انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم بالی ووڈ اداکارہ فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرکے نئی دلی کے بزنس مین سے شادی کررہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ آسین نے بھارت میں الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی مقامی کمپنی کے مالک راہول شرما سے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں جب کہ شادی کی تقریب 26 نومبر کو نئی دلی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس میں خاندان کے افراد اور قریبی دوست شریک ہوں گے تاہم بالی ووڈ اداکارہ کے سسرال کی جانب سے تقریب 27 نومبر کو نئی دلی کے فارم ہاؤس میں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔