ایف آئی اے کی تحقیقات کیخلاف اپیل کرنے کا لیگی فیصلہ

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر غور


Monitoring Desk/INP/Sana News October 23, 2012
نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر غور. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاکستان مسلم لیگ نے اصغر خان کیس کے فیصلہ کے بعد کی صورتحال اور ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے پر غور کیا ہے۔

ٹی ویرپورٹس میں مسلم لیگ ن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کو پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ رائیونڈ فارم پر پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس خواجہ آصف ، مشاہداللہ، احسن اقبال اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال اور معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کرنے کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں زرداری حکومت کی طرف سے پنجاب میں ن لیگ کی حکومت گرانے کیلیے سرکاری فنڈز استعمال کرنے کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں