دریائے سندھ میں طغیانی رحیم یار خان میں سیکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ

حسان پور اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش ،تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 77 فٹ تک بلند

حسان پور اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش ،تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 77 فٹ تک بلند۔ فوٹو/فائل

دریائے سندھ میںپانی کی سطح بڑھنے سے رحیم یار خان اور راجن پور کے درمیان کچے کے علاقے میں سینکڑوں ایکڑ پر مونگی' چارے اور کپاس کی فصلیں تباہ ہوگئیں' چاچڑاں کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی مقدار دو لاکھ کیوسک تک پہنچ گئی۔


معاون نالوں سے پانی باہر نکل کر کچے کے درجنوں مواضعات میں پھیل گیا ہے' لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے ،ایکسئن انہار مختار احمد دانش نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ بارشیں دریائے سندھ کے کیچمنٹ ایریا میں نہیں ہورہیں اس لئے فی الحال بڑے سیلاب کا خطرہ نہیں'

تاہم ہنگامی امدادی سرگرمیوں کی تیاری مکمل ہے' احسان پوراور شیخ واہن سے نمائندگان ایکسپریس کے مطابق احسان پور' ٹھل حسن' آباد پور' نبی پور' شیخ واہن' بہودی پور قریشیاں اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش سے کپاس اور کماد کی فصل کو شدید نقصان پہنچا' کھڑے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے' آموں کے باغات کو شدید نقصان پہنچا' اے پی پی کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگئی اور پانی کی سطح 77فٹ تک بلند ہوگئی ہے۔ ٹنل نمبر پانچ سے 49 ہزار 600کیوسک اضافی پانی کا اخراج جاری ہے۔
Load Next Story