یونس خان 9ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر

یونس خان پاکستان کے قابل فخر کھلاڑی ہیں اور ان کی کامیابیوں اور کارناموں کا سفرجاری ہے۔


Editorial October 26, 2015
یونس خان کی کارکردگی سے یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے اسٹار بلے باز یونس خان نے گزشتہ روز دبئی ٹیسٹ میں سینچری اسکور کر کے 9 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یونس خان نے دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز 118 رنز بنائے جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 31 ویں سینچری ہے۔ یونس خان نے 31ویں سینچری اسکور کرکے نہ صرف آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور ویسٹ انڈیز کے چندرپال کو پیچھے چھوڑا بلکہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے ٹاپ10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے سچن ٹنڈولکر 200 میچوں میں 15 ہزار 921 رنز بنا کر پہلے' آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ 168 میچوں میں 13 ہزار 378 کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس 166 میچوں میں 13 ہزار 289 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ یونس خان زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں 14 ویں نمبر پر ہیں۔

زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والوں میں ان کا نمبر10واں ہے۔ یونس خان پاکستان کے قابل فخر کھلاڑی ہیں اور ان کی کامیابیوں اور کارناموں کا سفرجاری ہے۔یونس خان کی کارکردگی سے یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، اگر کھلاڑیوں کو مناسب ماحول میسر ہو تو وہ اعلیٰ ترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔جونیئر کرکٹرز کو یونس خان کی کارکردگی کو سامنے رکھ کر اپنی پلاننگ کرنی چاہیے۔ انھیں اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے کہ بہترین فٹنس اور اپنے کھیل پر بھرپور توجہ دے کر ہی وہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں