پنجاب یوتھ فیسٹیول دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم اور تصویر بنانے کا ریکارڈ بھی قائم
ہاکی اسٹیڈیم میں24200 طلبا نے سب سے بڑا پرچم بنایا‘ایک ہزار936 طلبا نے شاہی قلعے کی تصویر بنائی
پنجاب یوتھ فیسٹیول کے آخری مرحلے میں پاکستانیوں نے دنیا کا سب سے بڑا پرچم اور تصویر بنانے کے مزید 2 ریکارڈ قائم کر دیے۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں طلبا نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنایا ۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کے مطابق24 ہزار 2 سو طلبہ اور طالبات پرچم کی فارمیشن میں شریک تھے، اس سے قبل 2007 ء میں ہانگ کانگ پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں 21 ہزار 7 سو 26 افراد نے انسانی پرچم بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس تاریخی موقع پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود ، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور بھی موجود تھے۔جھنڈا بنانے کے بعد بچوں کو 10 منٹ تک اسی پوزیشن میں کھڑے ہونا تھا، اس دوران سورۃ رحمٰن کی پر کیف تلاوت جاری رہی۔
جونہی گینز کے نمائندے نے عالمی ریکارڈ قائم ہونے کا اعلان کیا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ قبل ازیںدنیا کی سب سے بڑی تصویر (موزیق) بنانے کا ریکارڈ بھی پاکستان نے اپنے نام کر لیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہی ایک ہزار 9 سو 36 طلبہ نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ اس سے قبل 2001 میں کیلیفورینا میں ایک ہزار 4 سو 58 افراد نے بلیک بائوڈ اسٹیڈیم میں دنیا کی سب سے بڑی تصویر بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔گینز بک کے ممبرڈیوڈ نے ریکارڈ کا سرٹیفیکٹ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور یوتھ فیسٹول کے چیف آرگنائزر رانا مشہود احمد کو پیش کیا۔ موزیق ایونٹ میں شاہی قلعہ کی تصویر بنائی گئی۔ مہمان خصوصی حمزہ شہباز نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ قوم کے بیٹوں نے ثابت کردیا کہ پاکستان محفوظ اور کامیاب ملک ہے۔
ہمیں ناکام ملک کہنے والوں کودعوت دیتا ہوں کہ آ کر دیکھیں کہ یہ اصل پاکستان ہے، یہی وہ جذبہ ہے جس سے ہم نے ججوں کو بحال کروایا اور ملک ایٹمی قوت بنایا۔ اسی جذبے کے مرہون منت بھارتی وزیراعظم نے مینار پاکستان کے سائے تلے کھڑے ہو کر پاکستان کے ساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات کرنے کی بات کی تھی۔ یہ خوشی کا دن ہے اور ہم عزم کرتے ہیں کہ اپنی ہمت اور جذبے سے پاکستان کو قائداعظم کے خواب کے مطابق خوشحال بنا کر دم لیں گے۔انھوں نے اپنی تقریر کا اختتام چھو لو آسمان کا نعرہ لگا کر کیا۔دریں اثنا پی ایچ اے نے بھی گھروں کے باغیچے مستقل سجانے کے مقابلہ کا اعلان کر دیا، گزشتہ روز تک 156افراد نے انٹری کروائی جس کے بعد ماہرین کی کمیٹی نے ہر گھر میں جاکرلان کا جائزہ لیا، نتیجے کا اعلان 25اکتوبر کو ایکسپو سینٹر میں کیا جائیگا، مریم نواز شریف مہمانِ خصوصی ہونگی۔