خام تیل کے عالمی نرخ آئندہ برس بھی کم رہنے کا امکان

ورلڈ بینک نے رواں سال کے لیے خام تیل کی اوسط قیمت 57ڈالر سے کم کر کے 52ڈالر فی بیرل تک رہنے کی امکان ظاہر کیا ہے۔


آن لائن October 26, 2015
ورلڈ بینک نے رواں سال کے لیے خام تیل کی اوسط قیمت 57ڈالر سے کم کر کے 52ڈالر فی بیرل تک رہنے کی امکان ظاہر کیا ہے۔ فوٹو: فائل

عالمی بینک نے سال 2016کے دوران بھی بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم سطح پر برقرار رہنے کی نوید سنا دی ہے۔

ورلڈ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے خام تیل کی سپلائی بڑھ جانے کی توقعات کے باعث سال 2016میں اس کی قیمتیں کم سطح پر برقرار رہنے کی امید ہے۔ عالمی بینک کروڈ آئل کی اوسط قیمت آئندہ سال 51ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع کر رہا ہے۔ ورلڈ بینک نے رواں سال کے لیے خام تیل کی اوسط قیمت 57ڈالر سے کم کر کے 52ڈالر فی بیرل تک رہنے کی امکان ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2016کے دوران ناساز موسم ہونے سے اگر دنیا کے کچھ حصوں میں فصلوں کی پیداوار متاثر ہوئی تو غلے کے موجودہ ذخائر سے اجناس کی عالمی منڈی میں قیمتیں تیزی سے نہیں بڑھ سکیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں