پاکستانی وامریکی حکام کا کاروباری مواقع کے فروغ پر اتفاق

امریکا پاکستان کی جی ایس پی کے بہتر استعمال میں بھی معاونت کریگا، اعلامیہ

امریکا پاکستان کی جی ایس پی کے بہتر استعمال میں بھی معاونت کریگا، اعلامیہ فوٹو: فائل

پاکستان اور امریکی حکام نے تجارتی وفود کے تبادلوں، جی ایس پی کا وسیع استعمال، ریڈی میڈی گارمنٹس کے شعبے کی مضبوطی، کاروباری مواقع کے فروغ کے حوالے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات کیلیے پرکشش منڈی اورسرمایہ کاری کیلیے پاکستان بہترین ملک ہے۔


واشنگٹن میں پاکستانی اور امر یکی اعلی سطح کے وفود میں ملاقاتوں کے بعد جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی کامرس کا ادارہ پاکستانی نجی شعبے اور کاروباری طبقے کیلیے امریکا میں مواقع تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ پاکستان اور امریکا باہمی تجارت میں وسعت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مشترکہ مفادات کے حامل ہیں امریکا پاکستان کو حاصل جی ایس پی کے بہتر استعمال میں پاکستانی حکومت کو معاونت فراہم کرے گا، پاکستانی ریڈی میڈ گارمنٹس کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے کیلیے ووکیشنل سینٹرز کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا، پاکستانی کاروباری شعبے کیلیے امر یکا میں باقاعدگی سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں طے پانے والے منصوبے کے تحت خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر کام کیا جائیگا، پاکستان کو امریکا اور وسطی ایشیا کے مابین موجود معاہدے ٹیفا کا مبصر رکن بننے میں حمایت کرے گا۔
Load Next Story