کترینہ کو رنبیر اور دپیکا کی کیمسٹری سے کوئی خوف نہیں

قیاس آرائیاں تھی کہ کترینہ رنبیر اور دپیکا کی فلم میں دونوں کی درمیان کی کیمسٹری کو لے کر خوف زدہ ہیں، بھارتی اخبار


Showbiz Desk October 26, 2015
قیاس آرائیاں تھی کہ کترینہ رنبیر اور دپیکا کی فلم میں دونوں کی درمیان کی کیمسٹری کو لے کر خوف زدہ ہیں، بھارتی اخبار فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ترجمان نے کہا ہے کہ کترینہ کو رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کے درمیان آنے والی فلم 'تماشا' کو لے کر بالکل بھی خوف زدہ نہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق قیاس آرائیاں تھی کہ کترینہ رنبیر اور دپیکا کی فلم میں دونوں کی درمیان کی کیمسٹری کو لے کر خوف زدہ ہیں جس کے باعث انھوں نے اپنی رنبیر کے ہمراہ آنے والی فلم 'جگا جاسوس' میں ہدایت کار سے مزید بہتری کرنے کی گزارش کی تھی۔تاہم کترینہ کے ترجمان کا ان تمام خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ جھوٹی خبریں ہیں اور کترینہ نے اپنے ہدایت کار سے اس قسم کی کوئی فرمائش نہیں کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔