ٹیسٹ میں زیادہ چھکے مصباح نے ملکی ریکارڈ قبضے میں کرلیا

مصباح الحق 60 میچز میں 60 بارگیند کو فضائی روٹ سے باؤنڈری کے باہر بھیج چکے ہیں۔

مصباح الحق 60 میچز میں 60 بارگیند کو فضائی روٹ سے باؤنڈری کے باہر بھیج چکے ہیں۔ فوٹو: گیٹی امیج

مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے جڑنے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے، انھوں نے60 میچز میں60 بارگیند کو فضائی روٹ سے باؤنڈری کے باہر بھیجا ہے۔


یونس خان 103مقابلوں میں 60 چھکوں کیساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز وسیم اکرم کو حاصل تھا جنھوں نے 104 میچز میں 57 بار گیند کو فضا میں اچھالتے ہوئے باؤنڈری کی سیر کرائی تھی، ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 100چھکے لگانے کا ریکارڈ آسٹریلوی بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ کا ہے، اس کیلیے انھوں نے 96میچز کا سہارا لیا۔
Load Next Story