ملالہ سے ہمدردی پرافغان رکن پارلیمنٹ کی کرزئی پرتنقید

صدرکرزئی نے ملالہ سے توہمدردی کرلی لیکن اپنی خواتین کے لیے کیاسوچا


Online October 23, 2012
صدرکرزئی نے ملالہ سے توہمدردی کرلی لیکن اپنی خواتین کے لیے کیاسوچا فوٹو: فائل

عالمی امن ایوارڈیافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کودنیابھرکی طرح افغان حکومت کی جانب سے ملنے والی ہمدردیوں کے بعدافغان عوام اورسول سوسائٹی سراپااحتجاج ہیں۔

ایک خاتون رکن پارلیمنٹ کا کہناہے کہ صدرکرزئی اورعالمی برادری کوافغانستان میںخواتین اورمعصوم بچیوںکیساتھ آئے روز ہونیوالے مظالم نظرکیوں نہیں آتے؟ غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق افغان رکن پارلیمنٹ علی ارشادنے کہاکہ ہر روز افغانستان میںخواتین کیساتھ ریپ ، جبری شادی،تیزاب پھینکنے جیسے واقعات ہوتے ہیں۔افغان حکومت نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کیساتھ توہمدردی کی لیکن اپنے ملک کی خواتین کے ساتھ مظالم کے بارے میں کیا سوچاہے۔ اگرکرزئی افغان خواتین کے معاملے میںسنجیدہ نہیں توانھیں اچانک ملالہ یوسفزئی سے ہمدردی کیسے پیدا ہوگئی ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں