سنی لیون نے خود کو احمق قرار دے دیا

اپنی نئی آنے والی فلم ’مستی زادے‘ میں پہلی مرتبہ ڈبل رول ادا کر رہی ہیں، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک October 26, 2015
مستی زادے میں للی کا کردار ان کی شخصیت سے ملتا جلتا اور دل کے بہت قریب ہے، سنی لیون۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ بھارت میں مجھے بے باک اداکارہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن حقیت میں میں ایک احمق ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم 'مستی زادے' میں پہلی مرتبہ ڈبل رول ادا کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم میں خوبرو لیلیٰ اور احمق للی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

سنی لیون کا کہنا تھا کہ بھارت میں انھیں ایک بے باک اداکارہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں یہ احمقانہ پن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مستی زادے میں للی کا کردار ان کی شخصیت سے ملتا جلتا اور دل کے بہت قریب ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کی فلم کو رواں برس مئی میں ریلیز ہونا تھا تاہم سینسر بورڈ سے اجازت نہ ملنے کے بعد پہلے اس کی ریلیز کی تاریخ 13 اگست رکھی گئی اور اب فلم دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بننے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |