بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پیپلز پارٹی نے تحریک التوا جمع کرادی

بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ فوری طور پر ایوان میں اٹھانے کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک October 26, 2015
بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ فوری طور پر ایوان میں اٹھانے کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی۔ فوٹو: فائل

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے بھارت اشتعال انگیزی کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ فوری طور پر ایوان میں اٹھانے کی ضرورت ہے، بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ ک شکر گڑھ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 2 خواتین سمیت 4 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |