بھارت کا بدنام زمانہ انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن انڈونیشیا سے گرفتار

آسٹریلین انٹرپول نے انڈونیشین اتھارٹی کو چھوٹا راجن کی موجودگی کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔


ویب ڈیسک October 26, 2015
چھوٹا راجن کئی عشروں سے مفرور تھا اور 1995 سے انٹرپول کو بھی مطلوب تھا۔ فوٹو: فائل

EDMONTON, CANADA: بھارت کے بدنام زمانہ اندڑ ورلڈ ڈان راجیندرا سدا شیو نکلجی المعروف چھوٹا ڈان کو انڈونیشیا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشین پولیس نے آسٹریلوی پولیس کی خفیہ اطلاع پر بالی کے جزیرے پر چھاپہ مار کر انڈرورلڈ ڈان چھوٹا ڈان کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق گرفتار شخص چھوٹا راجن نہیں بلکہ ایک سیریل کلر ہے جس کا نام 'موہن کمار' ہے اور جو 'سائینائیڈ موہن' کے نام سے مشہور ہے۔

بالی پولیس کے ترجمان ہری ویانتو نے خبررساں ایجنسیوں کو بتایا کہ 55 سالہ نکلجی کا تعلق بھارت سے ہے جو کئی عشروں سے مفرور تھا اور 1995 سے انٹرپول کو بھی مطلوب تھا۔ ہری ویانتو کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ چھوٹا راجن پر بھارت میں 15 سے 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کا الزام ہے۔

آسٹریلین فیڈرل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلین انٹرپول نے انڈونیشین اتھارٹی کو چھوٹا راجن کی موجودگی کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ فیڈرل پولیس نے اس بات کی تصدیق کی تھی چھوٹا راجن آسٹریلیا میں دوسری شناخت کے ساتھ رہائش پزیر ہے اور اس حوالے سے بھارتی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔

دوسری جانب بھارتی وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ نے پیر کے روز تصدیق کی ہے کہ بالی میں گرفتار ہونے والا شخص 'چھوٹا راجن' ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹا راجن کو انڈونیشیا سے بھارت بھیجا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں