افغانستان میں زلزلے کے باعث 12 طالبات سمیت 60 سے زائد افراد ہلاک درجنوں زخمی

امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حکام


ویب ڈیسک October 26, 2015
امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حکام۔ فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جس کے باعث 12 طالبات سمیت 60 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی افغانستان میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں تلوکان شہر میں اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 12 طالبات جاں بحق ہوگئیں جب کہ مشرقی شہر جلال آباد میں 5 افراد جاں بحق اور 55 زخمی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی حصوں میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں